GNS ONLINE NEWS PORTAL

خطہ پیر پنچال کا پانچ روزہ دورہ اختتام پزیر۔ بی۔جے۔پی نے مُلک کو برباد کیا۔ مُلک میں بچیوں کی عزت کو تار تار کیا جاتا ہے اور یہ لوگ افغانستان میں خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ جب تک دفعہ 370 بحال نہیں ہوتا میں انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی۔ محبوبہ مفتی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

کوٹرنکہ ستمبر ۱۸

سابقہ وزیر علیٰ و پی۔ڈی۔پی صدر محبوبہ مفتی کا خطہ پیر پنچال کا پانچ روزہ دورہ آج اختتام پزیر ہوا۔ کوٹرنکہ میں آج پارٹی کارکُنان کی ایک بڑی تعداد کو خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کے مُلک ہندوستان کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے مذہب کی بُنیاد پر تعقصیم کرنے کا جو کام شروع کیا ہے اِس سے مُلک برباد ہورہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا یہاں مُلک میں بچیوں کی عزت کو تار تار کیا جاتا ہے اور حُکمران جماعت کی برف سےکوئی کاروائی نہیں کروائی جاتی لیکن اِن لوگوں کو افغانستان کی خواتین کے حقوق کی بہت فِکر رہتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کے ریاست جموں کشمیر کو مفتی محمد سعید نے ترقی کی طرف گامزن کیا تھا لیکن بی۔جے۔پی نے ریاست کے لوگوں کو دھوکہ دے کر غلامی کی طرف دھکیلا ہے جو ریاست کی عوام کبھی قبول نہیں کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کے اُنکی جماعت ریاست کے ہر طبقے کی رہنمائی کرتی ہے اور ریاست کے تشخس کو بحال کرنے کے لئے آخری دم تک لڑے گی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کے جب تک دفعہ 370 بحال نہیں کیا جاتا تب تک وہ اِنتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔ اُنہوں نے کہا کے مُلک میں بڑھتی بے روزگاری، مہنگائی اور رشوت خوری کو ختم کرنے میں بی۔جے۔پی مکمل طور پر ناکام ہو چُکی ہے۔ صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کے ریاست جموں کشمیر کے نوجوان روزگار کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن بی جے پی کے لوگ پہلے سے نوکریاں کر رہی آنگن واڑی ورکرز اور دیگر ملازمین کو برطرف کرنے میں مصروف ہے۔ کوٹرنکہ سب ضلع کے مسائل پر بولتے ہوئے اُنہوں نے کہا کے اِس علاقے کی تعمیر و ترقی انہیں کے دور اقتدار میں شروع کئے گئے تھے جو کِسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہاں کے لوگ بخوبی واقف ہیں۔ اِس موقع پر پارٹی کے سینیر لیڈر ماسٹر تصدق حسین، تعظیم ڈار، فاروق انقلابی، احسان مرزا، شوکت علی، نے بھی خطاب کیا اور علاقے کے مسائل بارے محبوبہ مفتی کو آگاہ کروایا۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 7 0 6 8 5
Users Today : 220
Users Yesterday : 269