GNS ONLINE NEWS PORTAL

حضرت مولانا محمد شفیع بزاز رحمہ اللہ کے انتقال پر الجمعية کا اظہار دکھ

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

عادل ہمدانی

پونچھ ستمبر,18

جس طرح نیک لوگوں سے دنیا تیزی کے ساتھ خالی ہورہی ہے وہیں ہمارا خطہ بھی تیز گامی کے ساتھ بزرگوار ہستیوں سے محروم ہوتا جارہا ہے، الجمعية الإسلامية الخيرية منطقة جامو وكشمير شہر پونچھ کی مجلسِ شوریٰ کے اہم رکن حضرت مولانا محمد شفیع بزاز رحمہ اللہ کا اچانک ہمیں داغ مفارقت دے جانا ہم سب کارکنان جمعیۃ کے لیے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے، ان خیالات کا اظہار *جمعیۃ کے آل انڈیا جنرل سکریٹری مولانا شہزاد انوری *نے کیا انھوں نے کہا کہ جب جمعیۃ کاغذوں پر دعوتی، تعلیمی اور رفاہی و تعمیری کاموں کے نقشے بنارہی تھی اسی وقت سے حضرت مولانا مرحوم جمعیۃ کے ساتھ وابستہ تھے اور انتہائی سنجیدگی، متانت اور تدبر وتفکر کے ساتھ مخلصانہ مشوروں سے نوازتے تھے، انھوں نے کہا کہ سن دو ہزار گیارہ سے لے کر وفات سے ایک ہفتہ قبل تک تادم حیات جمعیۃ کے تمام شعبہ جات کی سرگرمیوں میں سفرو حضر کی صورت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے، انھوں نے کہا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں ناگا ناڑی، ہل کھٹانہ، ڈوڈی الیاں ، ٹولہ ممتاز مڑہوٹ، کالابن مہنڈر، ڈنہ لورن ، سب کیالہ اور دیگر دور دراز پہاڑی علاقوں میں مولانا مرحوم پیادہ چل کر جمعیۃ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت کا معاملہ فرماتے تھے، جمعیۃ کے زیر نگرانی تینوں تعلیمی اداروں *جامعہ امام محمد انور شاہ کشمیری علیہ الرحمہ ،جامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا للبنات اور حضرت علامہ انور شاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی میں کثرت کے ساتھ تشریف لاتے اور مخلصانہ مشوروں سے نوازتے آج ان کی جدائی اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ہم سب کے لیے غم کا پہاڑ ہے، انھوں نے کہا کہ جمعیۃ کے آغاز، وسط اور اخیر مراحل میں منصوبہ جات کے آغاز کے لیے دی جانے والی مشاورت اور نیک تجاویز کو جمعیۃ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مرحوم کے کنبے کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے ؛ آج مرحوم کے اچانک انتقال کی خبر سن کر جمعیۃ اپنے بے لوث ہمدرد غم گسار اور ملی درد سے لیس شخصیت اور اپنے کرم فرما محسن سے محروم ہوگئی –
الجمعية الإسلامية الخيرية اپنے محسن اور کرم فرما رکن اساسی کی رحلت پر غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے؛ اللهم اغفر له وارحمه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس اللهم ابدله خيرا من داره، اللهم برد مضجعه واسق ثراه واجعل الجنة مثواه.
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جمعیۃ

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 1 5 7
Users Today : 68
Users Yesterday : 622