سرینگر/افغانستان کے صوبہ قندوز میں جامع مسجد میں حالیہ دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایران میں مقیم نوجوان کشمیری اسلامی اسکالر وسیم رضانے امت مسلمہ اور عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ اور افسوسناک قرار دیا اور تکفیری آئیڈیولوجی کے خاتمے کی خاطر عالمگیر یگانگیت پر زور دیاہے۔
ایران کے شہر مقدس قم سے جاری ایک بیان میں عالمی شہرت یافتہ المصطفی (ص) بین الاقوامی یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری اسلامی اسکالر وسیم رضا نے کہا کہ افغانستان کے عوام ایک عرصہ سے استکبار اور دہشتکرد گروہوں کے معاصرے میں رہ رہے ہیں۔ استعماری طاقتوں نے اپنے منصوبوں کو علمی جامہ پہنانے اور اہداف کی حصولی کی خاطر داعش، القاعدہ، جبۃ النصرہ اور طالبان وغیرہ کا وجودعمل میں لایا تاکہ مسلمان ممالک میں افراتفری، اسلام کی شبیہ کو بگاڑنے اور فرقہ واریت کو پھیلایا جاسکے لیکن قومی وحدت اور مقاومت نے ان کے تمام سازشوں کو ناکام بنادیا اور انہیں سراٹھانے سے پہلے ہی نابود کردیا۔
انہوں نے حرکت کو بزدلی کی ایک واضح مثال قرار دیا اور کہا کہ مسجد کو نشانہ بنانا دکھلی دشتگردی اورامسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ ہے۔ دین مبین اسلام امن اور خوشحالی کا دین ہے جو نہ فقط مسلمانوں بلکہ دیگر تمام مذاہب کےپیروکاروں کو بھی سلامتی اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔
جموں کشمیر کے نوجوان اسلامی اسکالر نے زور دیا کہ انسانی حقوق کی دعویدار عالمی تنظیموں اور مسلم ممالک کے سربراہوں اور اقوام متحدہ کو انسانیت کے خلاف جرائم اور ظلم کے سامنے خاموش تماشائی نہیں رہنا چاہئے بلکہ اس طرح کے انسانیت سوز مظالم کے خاتمے عالمگیر وحدت کو قائم کرنا چاہیے۔
وسیم رضا کشمیری نے افغانستان کے شہر قندوز کی جامع مسجد میں سانحہ میں 60 سے زائد مومنین کی شہادت پر لواحقین سے یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی











Users Today : 340
Users Yesterday : 386