جموں//جموں شہر کے علاقہ چھنی میں شاہراہ پر ایک دلدوز حادثے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھنی میں شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ہے۔ حادثے میں ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے گاﺅں بھاٹہ کس کے ایک 22سالہ سید مشا ہد شاہ ولد خالد شاہ کی موقع واردات پر موت ہوئی ہے۔ حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹرک کی زدمیں آ کر ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی از جاں ہو گیا۔ واقع کی خبر پھیلتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور موٹر سائیکل سوار کو اپنی تحویل میں لیا، جس کے بعد اُسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک مقدمہ دائر کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔جائے حادثہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس کی بنا پر پولیس نے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ بتا دیں کہ مشاہد شاہ اپنی تعلیم کی سلسلے میں جموں چھنی میں رہائش پذیر تھا، جہاں کسی کام کے سلسلے میں موٹر سائیکل کے زریعے کہیں جا رہا تھا اور راستے میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ گاﺅں میں نوجوان کی موت کی خبر پہنچتے ہی ماتم چھا گیا۔ نوجوان کی موت پر سیاسی سماجی اور صحافتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اور نوجوان کی اس ناگہانی موت پر ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔











Users Today : 621
Users Yesterday : 386