GNS ONLINE NEWS PORTAL

جموں وکشمیر پر اراضی قانون لگانا نا قابلے برداشت لون ریاض بھاجپاں کے اس انگریزوں جیسے سلوک کو جموں وکشمیر کی عوام کبھی قبول نہیں کرےگی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

رپورٹر کرامت اللہ

ریاسی//تحصیل تھروں سے سماجی کارکن لون ریاض نے ۔ اپنے ایک بیان میں مرکزی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کی اراضی پر لگاۓ گۓ قانون کو جلد از جلد واپس لے۔ کیونکہ جموں وکشمیر کی عوام کو یہ قابلِ قبول نہیں کہ وہ اپنی اراضی میں سے ایک اینچ زمین پر کسی کو قبضہ کرنے دے۔ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کی سرزمین بیچنے کا خواب چھوڑ دے۔لون ریاض نے اس بات کی مظہمت کرتے ہوے کڑے الفاظوں میں کہاں جموں وکشمیر کی اراضی کو بیچنے کیلئے مرکزی سرکار کو ہماری لاشوں پر سے گزرنا ہوگا۔ جب تک جموں وکشمیر کے بے روزگار نوجوان تاجر اور کسان زندہ ہیں تب تک وہ جموں وکشمیر میں ایک اینچ جگہ پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دے گے۔مرکزی سرکار کے اس انگریزوں جیسے رویہ سے اب ہماری عوام تنگ آچکی ہے۔اور اس بار ہماری عوام مرکزی سرکار کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔لون ریاض نے مزید کہاکہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کے بارے میں بنا سوچے سمجھے اور بے مفاد فیصلے پہلے بھی بہت کرچکی ہے۔ لیکن اب عوام کو یہ فیصلے قابل قبول نہیں۔آخر کب تک ہمارے جموں وکشمیر کی عوام کو غلام بنایا جائے گا،ہمارے لیڈروں کو پاپند کیا جائے گا، ہمارے لوگوں پر ظلم کیا جائے گا۔یہاں تک کے اب ہماری اراضیوں کو بیچ کرکے ہمیں دوسروں کا غلام بنانے کی کوشش اور بھیک مانگنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ مرکزی سرکار کے اس سوتیلے سلوک کو اب جموں وکشمیر کے بے روزگار طبقہ کے نوجوان کسان اور تاجر کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گے۔اس کے ساتھ ساتھ لون ریاض نے جموں وکشمیر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ایک جٹ ہوکر مرکزی سرکار کا مقابلہ کرے۔اور اپنی اراضی میں سے ایک اینچ زمین کا ٹکڑا کسی کو نہ بیچیں۔ورنہ ہم بے روزگاری کے عالم میں ہم پہلے ہی بہت پیس چکے ہیں۔مزید اپنے آپ کو پیسنے سے بچائیں۔

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 7 5 7
Users Today : 273
Users Yesterday : 52