GNS ONLINE NEWS PORTAL

جموں وکشمیر نیشنل یوتھ ولینٹر ایسوسیشن نے کی کام چھوڑ ہڑتال جب تک ہمیں مستقل نہیں کیا جائے گا ہم کیندرا کا کوئی بھی کام نہیں کریں گے :این وای وی ایسوسیشن

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جموں// آج جموں وکشمیر نیشنل یوتھ ولینٹر جو ہندوستان کی طرح جموں وکشمیر اور لداخ میں بھی اپنا کام بخوبی انجام دے رہے تھے آج انہوں نے کام چھوڑ ہڑتال کی تفصیلات کے مطابق این وائی وی 2019 میں لگائے گئے تھے جو باقاعدہ ایک انٹرویو کے تحت میرٹ پر لگے تھے اور سب لوگ بہت پڑے لکھے ہیں مارچ انیس میں آرڈر ملنا تھا لیکن بد قسمتی سے الیکشن تھا جسکی وجہ سے اگست میں رضاکاروں کو آرڈر دیے گے اور پھر نہیرو یوا کیندرا سے بہت بار یقین دہانی کرائی گی کہ عرصہ بڑھایا جائے گا لیکن رضاکاروں میں سنسنی اس وقت پھیل گی جب ایک نوٹس نہیرو یوا کیندرا کی سائٹ پر دیکھا گیا جس میں امسال کیلئے رضاکاروں سے درخواست طلب کی گی جو وعدہ موجود رضاکاروں سے کیا گیا تھا اس کو بھول کر نی درخواستیں موصول کرنا اس چیز کی گواہی دیتا ہیکہ انکے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے وعدے کے مطابق ان کو دو سال ملنے چاہے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا صرف پندرہ مہینوں کے بعد پڑے لکھے نوجوانوں کو سڑکوں پر اترنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے اسی کڑی میں گزشتہ روز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے این وای وی نے ریاستی ڈائریکٹر کے دفتر میں گے اور ڈائریکٹر اپنی مانگوں کا ایک میمیورینڈم سونپا کہ رضاکاروں کا مسئلہ حل کیا جائے اس کے بعد تمام رضاکاروں نے یہ فیصلہ لیا کہ آج سے کام چھوڑ ہڑتال کریں گے اپنا نام منفی رکھنے کی شرط پر ایک رضاکار نے زرائع ابلاغ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر نو بھرتی پر روک لگا کر ہمیں ایکسٹینشن نہ دی گی تو ہم سڑکوں پر اتر آئیں گے رضاکاروں نے لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منہوج سنہا سے گزارش کہ جیسے 2009-2017 تک کے رضاکاروں کو مختلف محکمہ جات میں منتقل کر کے مستقل کیا گیا ویسے ہی ہمیں بھی دوسرے محکموں میں منتقل کر کے مستقل کیا جائے کیونکہ ہم نے پڑھائی کے بعد اپنی زندگی کے قیمتی ڈیڑھ سال کیندرا کو دیے اور آج ہمیں گھر سے اٹھا کر سڑکوں پر پھینکا جا رہا ہے جو بہت بڑی ناانصافی ہے رضاکاروں نے کہا کہ لہزا ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمیں روزگار دیا جائے جب کووڈ میں کوئی گھر سے باہر نہیں نکلتا تھا تو ہم لوگوں نے کٹھوہ سے لے کر بانڈی پورہ تک دن رات کام کیا ہم نے قرنطینہ مراکز میں ڈیوٹی سرانجام دی ہم نے لکھنپور میں اپنے فرائض سرانجام دیے ہم نے ہر ضلع میں اہنے فرائض سرانجام دیے ہمارے رضاکار کوڈ پازیٹو آے ہم نے لوگوں کو وقت فوقتاً کرونا سے بچنے کی جانکاری فراہم کی ہم نے عوام میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے بینک میں پولیس کے ساتھ مل کر لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کیا دن رات محنت کی اور آج اسکا پھل یہ مل رہا ہیکہ سرکار ہمیں سڑکوں میں پھینک رہی ہے جو سراسر ناانصافی ہے لہزا ہمیں مستقل کیا جائے رضاکاروں نے بتایا جب تک ہمارا مسلہ حل نہیں ہوگا ہم کوئی بھی کام نہیں کریں گے ۔

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 0 9 3 6
Users Today : 119
Users Yesterday : 166