مہنڈر//ناموس رسالت، شانِ محمدمصطفیٰ، عظمتِ رسول اللہ، حب ِّ رسول اور ناموسِ رسالت ﷺ ہماری جان، ایمان اور پہچان ہے اور آپ علیہ السلام کی ناموسِ رسالت کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے – مسلمان خواہ وہ کیسا بھی اور کتنا بھی گنہگار ہو وہ سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر شان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا، ان خیالات کا اظہار مہنڈر ڈولپمنٹ فارم کے صدر تنویر اقبال قریشی نے کیا، انہوں نے کہا کہ دو روز قبل جس طرح سے ریاسی کے اندر جس بدبخت نے نبی علیہ السلام کے لیے ناقابلِ برداشت سطحی الفاظ کا استعمال کیا ہے ایسا شخص سماج کے لیے ناسور ہے کوئی بھی مہذب و سماج ایسے ذلیل شخص کو برداشت نہیں کرسکتا ؛ایسا بدنصیب شخص جس نے نبی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی ہے اسے قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے ایسے لوگ ملک کے خرمن امن میں سیندھ لگا کر نفرتوں کا بازار گرم رکھ کر ہمیں لڑانے کی سازش رچ رہے ہیں اور خطرے کی علامت ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ یہ لوگ بے تکے اور بے دست وپا بیان دے کر سستی شہرت پانے کی دوڑ جس طرح سماج کے تانے بانے اور امن کو خطرے میں ڈال کر کائنات کی سب سے عظیم ہستی کے بارے میں سطحی زبان کا استعمال کررہے ہیں ایسے لوگوں کو آئینی اور قانونی مقدمے کے ساتھ کیفرکردار تک پہنچایا جانا لازم ہے، انہوں نےکہاکہ ملت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنے رد عمل کا اظہار کریں، انہوں نے ریاستی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ وہ جلد از جلد ایسے رذیل ومجرم کو قرار واقعی سزا دے کر سماجی ہم آہنگی اور آپسی اخوت و محبت جو ہماری صدیوں پرانی پہچان ہے کو برقرار رکھنے میں مرکزی کردار ادا کرے-انھوں نے کہا کہ باعثِ تخلیق کائنات نبی علیہ السلام ساری انسانیت کے لیے رحمت ہیں ہم بحیثیت مسلمان یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے ہمارے نبی علیہ السلام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے ہماری جان مال عزت و اولاد اور سب کچھ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس رسالت پر قربان ہے ایڈمینسٹریشن کو چاہیے کہ اس کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنا کر انصاف کی بالا دستی قائم رکھی جائے –











Users Today : 97
Users Yesterday : 622