GNS ONLINE NEWS PORTAL

تحصیل مینڈھر کی پنچایت نڑول قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ترقیاتی منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل 

نوجوان تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔۔۔۔۔۔تنویر

مینڈھر17 مارچ۔مینڈھر کی پنچایت نڑول کا علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے لیکن اس علاقے کو محکمہ سیاحت نے نظر انداز کیا۔محکمہ سیاحت کو اس علاقے کو سیاحت پر لانے کے لئےٹھوس اقدامات کرنے کی کوشش ضرورت ہے تاکہ اسے سیاحت کے نقشے پر لایا جاسکے۔ تنویر اقبال قریشی ترجمان بی۔جے۔پی پہاڑی کلچر ویلفیر سیل جے کے یوٹی کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ انتہائی خوبصورت ہے لیکن فطرت سے منسلک اس علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس علاقے کو جدید سہولیات سے آراستہ منصوبہ بندی کے ساتھ ترقی دی جائے‘ سیاحت کو اس پنچایت میں فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔تاکہ یہ علاقے کو دلکش خوبصورتی سے استفادہ ہو سکے اور یہ علاقہ باقی بیرونی دنیا سے آشنا ہو ۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر توجہ دی اور ایل جی سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دیں جو پنچایت نڑول کا دورہ کرے۔اور اس پنچایت نڑول میں سیاحت کی طرف سے ہٹ بھی بنائے جائے جب کہ محکمہ علاقے کے منظر نامے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر ایک ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان تیار کرےاور تا کہ یہ پنچایت بھی سیاحت کے نقشے پر آ سکے ۔سیاحت کو فروغ دینے سے اس پنچایت میں بے روزگاری پر بھی لگام لگے گی اور لوگوں کی انکم بھی بڑے گی۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 7 5 0
Users Today : 266
Users Yesterday : 52