تاجران ِ بازار منڈی راجپورہ نے سرپنچ منڈی کی منڈی راجپورہ بازار میں تارکول بچھاۓ جانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سرپنچ منڈی مبشر حسین بانڈے ہمارے مسائل کے حل کروانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں جسکے لئے ہم ان کے نہایت ہی شکرگذار ہیں۔محمد رفیق، پرویز احمد، عبد الرشید، شجاع علی، عبدالاحد، محمد مشتاق اور جاوید میر نامی دکانداروں نے کہا کہ ہمیں جب بھی کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش آتا ہے تو سرپنچ منڈی بغیر کسی پس وپیش کے آگے آکر ہماری مشکلات کا ازالہ کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلع اور تحصیل انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی عوامی امور بالخصوص آنے والے موسم میں راشن، رسوئی گیس وغیرہ کا پہلے سے ہی انتظام رکھیں تاکہ سردیوں میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Users Today : 100
Users Yesterday : 140
Users Last 7 days : 452
Users Last 30 days : 452
Users This Month : 452
Users This Year : 452
Total Users : 453
Views Today : 132
Views Yesterday : 201
Views Last 7 days : 631
Views Last 30 days : 631
Views This Month : 631
Views This Year : 631
Total views : 632
Who's Online : 1