GNS ONLINE NEWS PORTAL

بے گناہ لوگوں کے قتل پر صرف مذمت کرنا کافی نہیں۔ حُکمران جماعت بی۔جے۔پی عوام کو بتائے کے آخر یہ نامعلوم بندوق بردار کون ہیں۔ فاروق انقلابی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

ریاست جموں و کشمیر میں آئے دِن بے گُناہ لوگوں کے قتلِ عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع نائب صدر پی۔ڈی۔پی محمد فاروق انقلابی نے کہا کے جموں کشمیر میں آئے دن قتل و غارت کے لئے حُکمران جماعت بی۔جے۔پی ذمہ دار ہے۔ اُنہوں نے کہا کے حُکمران جماعت بی۔جے۔پی جموں کشمیر کی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چُکی ہے اور بے گناُہ لوگوں کی اموات پر وہ مذمت کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر پا رہی۔ اُنہوں نے کہا کے اب وقت آگیا ہے کے حُکمران جماعت بی۔جے۔پی عوام کو بتائے کے آخر یہ کون سے نامعلوم بندوق بردار ہیں جو چپے چپے پر سیکیورٹی کے باوجود بے گُناہ لوگوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر اُنہیں موت کے گھاٹ اُتار دیتے ہیں اور اُس کے بعد ہر طرف سے صرف مذمت کے پیغامات جاری کئے جاتے ہیں لیکن نامعلوم بندوق بردار نامعلوم ہی رہتے ہیں۔ فاروق انقلابی نے کہا کے اقتدار حاصل کرنے کے لئے بی۔جے۔پی لیڈران نے عوام کے ساتھ بڑے بڑے واعدے کئے تھے لیکن آج حالت یہ ہے کے لوگ اپنے گھر میں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے۔ اُنہوں نے کہا کے اِس وقت ریاست جموں کشمیر میں جو افراتفری کا ماحول بنا ہے اِس کے ذمہ دار بی۔جے۔پی کے لیڈر ہیں۔
فاروق انقلابی نے مزید کہا کے جموں کشمیر میں بے گُناہ لوگوں کا قتل کر کے یہاں کے آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے اور کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ناپاک سازش کی جارہی ہے جِس کو بے نقاب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ فاروق انقلابی نے عوام سے اپیل کی کے وہ ایسے مشکوک لوگوں پر خود بھی نظر رکھیں جو جنت کو جہنم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 8 4 7
Users Today : 380
Users Yesterday : 386