محکمہ دہی ترقی بونجواہ کا کووِیڈ-19 کے نازُک دور میں عوام کے تئیں خدماتی رول قابلِ ستائش :- یونس کین
18بنجوا۔اپريل۔
عاشق دیو
جہاں اس لاکڈائون میں کئی محکمے ان دنوں کو چھٹی سمجھ کر اپنے اپنے پریوار کے ساتھ خوشیاں منانے میں مسرُوف ہیں, وہیں محمکہ دہی ترقی بونجواہ بلاک بونجواہ کی غریب عوام کے ساتھ اس نازک دور میں کاندھے سے کاندھا ملا کر کوویڈ-19 جیسی مہلک بیماری کے خلاف لڑنے میں ہر طرح سے مدد کرنے میں مسروُف ہے. حال ہی میں بلاک بونجواہ میں محکمہ دہی ترقی نے تقریباً 8000 آٹھ ہزار ہوم میڈ ماسک بلاک بونجواہ کی پنچایتوں, ٹپری, پاڈشالہ, موری, کیوا, جوالپور, نالی, بنون, پتنازی اے, پتنازی بی و کیتھر میں گھر گھر جا کر علاقے کی غریب عوام میں تقسیم کر کے اپنے محکمے کے سرگرم ہونے کا ثبوت دیا.
محکمہ دہی ترقی بونجواہ کے اس نازک و گھبراہٹ والے وقت میں بلاک کی عوام کی خدمت میں مصروف رہنے کو لیکر اندروال سے یوتھ کانگرس کے صدر و بلاک بونجواہ کے باشندے محمد یونس کین نے بولتے ہوے کہا کہ بونجواہ کا دہی ترقی محکمہ حالیہ بی ڈی او دین محمد آفاقی جیسے ایماندار و دیانتداد افسر کی تعیناتی کے بعد سے ہی علاقے کی غریب عوام کی خدمت کرنے میں اپنا فرض قابلِ ستائش طریقے سے ادا کر رہا ہے.
انہوں نے مزید بولتے ہوے کہا کہ آفاقی جیسا ایماندار افسر بلاک کی غریب عوام کو کئی سالوں بعد ملا ہے اور پورے علاقہ کی عوام کو آفاقی جیسے افسروں پر فخر ہے, جو ایسے نازک وقت میں لوگوں کی کئی طرح سے مدد کر کے عوام سے اپنے فرض کی بہترین ادائیگی کی دعا لے رہے ہیں.
کین نے مزید محکمہ دہی ترقی بونجواہ کے نوڈل آفیسر کنٹرول کووِیڈ-19 اعجاز حسین کین کی سراہنا کرتے ہوے کہا کہ اعجاز حسین کین بی ڈی او بونجواہ آفاقی کی نگرانی میں نوڈل افسر کنٹرول کووِیڈ-19 کا فرض بخوبی انجام دے رہا ہے.