GNS ONLINE NEWS PORTAL

“بی جے پی مسلمانوں کے ساتھ ‘منہ میں رام رام، بغل میں چھری’ والا سلوک کر رہی ہے، فاروق انقلابی کا سخت ردعمل”

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل

راجوری مارچ (30)سینئر پی ڈی پی رہنما فاروق انقلابی نے بی جے پی کی جانب سے شروع کی گئی “سوغاتِ مودی” مہم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار اپناتی ہے اور ان کے ساتھ ‘منہ میں رام رام، بغل میں چھری’ جیسا سلوک کر رہی ہے۔ فاروق انقلابی نے اس بیان میں کہا کہ ایک طرف بی جے پی حکومت مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور گھروں پر روزانہ بلڈوزر چلاتی ہے، مسلمانوں کے املاک کو نقصان پہنچاتی ہے اور انہیں خوف و دہشت میں مبتلا کرتی ہے، اور دوسری طرف عید کے موقع پر سوغات کے نام پر چند ٹکڑوں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا کہ اس حکومتی رویے سے مسلمانوں کی عزت نفس پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک طرف مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف پارلیمنٹ میں ایسے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو مسلمانوں کے لیے مشکلات اور مسائل کا سبب بن سکتے ہیں، تو اس کے مقابلے میں سوغاتِ مودی جیسے دکھاوے کی کوئی حقیقت نہیں۔

فاروق انقلابی نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو “گفٹس” دینے کی مہم صرف عوام کو بہکانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو گفٹ کی نہیں، بلکہ عزت و احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ انہیں محض عید کے موقع پر چند تحفے دے کر ان کی مشکلات کو چھپانے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اس حکومت کے دوہری پالیسیوں سے بخوبی واقف ہیں اور وہ اس گمراہ کن مہم سے کسی قسم کا اثر نہیں لیں گے۔ فاروق انقلابی نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی بے چینی اور احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور اس کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 2 8 0 8 9
Users Today : 16
Users Yesterday : 66