GNS ONLINE NEWS PORTAL

بُدھل میں غیر منظم کارکنوں کی رجسٹریشن کے لیے کیمپ کا کیا گیا انعقاد۔

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

راجوری/بدھل ستمبر ۲۹۔۔

ضلع انتظامیہ کے زیراہتمام بی ڈی او دفتر بدھل میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر راجوری کے دفتر کے ذریعہ آج ای شرام پورٹل پر غیر منظم کارکنوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اسسٹنٹ لیبر کمشنر (اے ایل سی) راجوری سے کئی کارکنوں نے بات چیت کی اور اندراج کے عمل اور فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔

غیر منظم کارکنوں کی رجسٹریشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع راجوری میں کامن سروس سینٹرز (CSC) کے ذریعے اس مقصد کے لیے خصوصی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔

ای شرام پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے آدھار کی تفصیلات ، آدھار کارڈ سے منسلک بینک اکاؤنٹ نمبر اور 16 سے 59 سال کی عمر کی حد درکار ہوگی۔

انہوں نے شرکا کیمپ کو آگاہ کیا کہ یہ غیر منظم کارکنوں کا پہلا قومی ڈیٹا بیس سروےہے جو کہ وزارت محنت و روزگار کی طرف سے بنایا جا رہا ہے جس میں تارکین وطن مزدور ، تعمیراتی کارکن ، گھریلو مزدور ، آشا اور آنگن واڑی کارکنان ، گلی فروش ، رکشہ چلانے والے ،زرعی مزدور ، مویشی پالنے والے مزدور ، بیڈی رولنگ ورکرز ، نائی ، اینٹوں کا بھٹہ و کان کے مزدور ، آری مِل مزدور ، سبزی اور پھل فروش ، اخبار فروش ، آٹو ڈرائیور ، سیر یکلچر ورکرز ، تیمر ورکرز ، گھریلو ملازمین ، گیگ اور پلیٹ فارم کارکن ، وغیرہ وغیرہ
چیئرپرسن بلاک ڈویلپمنٹ کونسل بدھل شمیم ​​اختر ، بی ڈی او بدھل شہریار ڈار ، سرپنچ راج نگر شبیر کملاک ، سرپنچ کیول فاروق انقلابی ، ضلع صدر ایسوسی ایشن راجوری دلشاد احمد ملک ، سماجی کارکن منظور قاضی ، لیاقت چوہدری اور دیگر نے بھی اسکیم کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 5 8 4 7
Users Today : 380
Users Yesterday : 386