کشتواڑ 02مئ/عاشق دیو
خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ بلاک بونجواہ گاوں جوالاپور میں یکم مئی کو بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھا تاہم پنچایت جوالاپور کے سر پنچ شمس الدین علائی نے عوام کی سہولیت کے خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں ٹرانسفارمر تبدیل کرانے کے بعد واپس نصب کروایا ۔تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جوالا پور کے مقامی لوگوں نے نمایندے کو بتایا کہ حلقہ پنچایت جوالاپور کے گاوں جوالاپور میں یکم مئی کو ٹرانسفارمر خراب ہوچکا تھا تاہم مزکورہ پنچایت کے سرپنچ شمس الدین علائی کا وہ شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے سخت محنت کر کے چوبیس گھنٹوں کے دوران انکا ٹرانسفارمر تبدیل کرانے کے بعد نصب کروایا جس سے عوام کو کافی راحت نصیب ہوئی اور اس مقدس مہینے میں عوام کو مشکلات سے نجات مل گی ۔تاہم جوالاپور کے سرپنچ شمس الدین الائی نے نمایندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محکمہ پی ڈی ڈی ضلع کشتواڑ کے بے حد مشکور ہیں اور انکا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انکی گزارش پر فوری کاروائی انجاُم دیتے ہوئے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونے سے نجات دلائی تاہم مزکورہ سرپنچ اور مقامی باشندوں نے محکمہ پی ڈی ڈی اور مقامی سرپنچ کی کاروائی کی سراہنہ کرتے ہوئے بتاکہ مزکورہ سرپنچ سے انکی کافی امیدیں وابستہ ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے بھی انکی امیدیں وابستہ ہیں تاہم انکو پورا یقین ہے کہ آیندہ بھی مقامی سرپنچ اور ضلعی انتظامیہ ان کیلئے ہر سہولیات کا فوری اژالہ کرانے میں پیش پیش رہے گی۔اور عوام کو کبھی بھی شکوہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں پڑے گی۔