GNS ONLINE NEWS PORTAL

بلاک بونجواہ میں کروناوایرس سے حفاظت کیلئے پنچایت جوالاپور کے سرپنچ نے ماسک تقسیم کئے

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

کشتواڑ /13اپریل/عاشق دیو

ضلع کشتواڑ کے بلاک بونجواہ میں مقامی سرپنچ اور سماجی کارکن شمس الدین علائی نے مقامی آبادی میں کرونا وایرس سے نمٹنے کیلئے ماسک تقسیم کیے اس دوران انہوں نے نمایندے سے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور سرکاری احکامات پر پوری طرح عمل کریں تاکہ انکے بچے اس مہلک بیماری سے بچ سکیں گے اور ملک میں پیدا شدہ وبائ بیماری پر قابو پایا جا سکے اس دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی گزارش کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے پاس اشیاء خوردونوش کا سامان ختم ہوگیا ہے اسلے انتظامیہ سے گزارش ہے کہ لاک ڈاون کے دوران عوام کو اشیاء خوردونوش فراہم کریں تاکہ لوگوں کو مجبوراً گھروں سے باہر نہ جانا پڑے اور عوام کو وبائ مرض سے نجات مل سکے انہوں نے محکمہ بجلی سے بھی گزارش کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بجلی کی سپلائی بنا خلل جاری رکھیں کیونکہ عوام کے پاس ان نامساید حالات کے دوران گھروں میں روشی کا انتظام نہیں ہے اور نہ ہی عوام گھروں سے باہر جاکر دکانات سے شمع و دیگر آلات فراہم کر سکتے ہیں اسکے علاوہ انہوں نے دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے محکموں سے بھی انہوں نے گزارش کی ہے کہ وہ عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کریں تاکہ عوام کو گھروں سے باہر جانے کی ضرورت محسوس نہ ہوسکے اور اسطرح سے اس ناگہانی آفت عوام کو نجات مل سکے

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 4 7 9 8 1
Users Today : 174
Users Yesterday : 62