GNS ONLINE NEWS PORTAL

بزرگ شخصیت مرحوم قاضی الف دین صاحب کے انتقال پر الجمعیۃ کا اظہار ِ تعزیت :

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

بزرگ شخصیت اور بے لوث ہمدرد حضرت قاضی الف دین رحمہ اللہ ساکن درہ دلیاں و کلائی ضلع پونچھ کے انتقالِ پُر ملال پر الجمعية نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے جمعیۃ کے آل انڈیا جنرل سکریٹری مولانا شہزاد انوری نے مرحوم کے فرزندان ایس ایس پی ارشاد احمد، ایڈووکیٹ اقبال شیر خان، ماسٹر محمد طیب صاحبان اور اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک درویش صفت انسان تھے اور ہمیشہ دینی مجالس، محافل، مدارس کے اجلاس اور اصلاح معاشرہ کے نام سے گاؤں گاؤں منعقدہ مختصر تقریبات میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ شریک ہوتے تھے، انھوں نے کہا کہ مرحوم قاضی صاحب ہمیشہ سماج کے لیے قاضیانہ رول ادا کرتے رہے اور متعدد مرتبہ دینی مسائل کے حوالہ جات معلوم کرنے کے لیے جمعیۃ دفتر تشریف لاتے اور سیر حاصل علمی گفتگو کرکے مطلوبہ سوالوں کے جوابات معلوم کرتے، انھوں نے کہا کہ مرحوم دینی مسائل کے بارے میں انتہائی احتیاط اور حساسیت کے ساتھ پوچھ تاچھ کرکے چٹکیوں میں سوالات در سوالات کرتے اور متعدد کتب کے حوالہ جات زبانی نقل فرماتے – انھوں نے کہا کہ معمر ترین بزرگی اور ایک سو پانچ سالہ عمر کے باوجود مسجد میں جاکر صوم وصلاۃ کی پابندی آپ کی پہچان تھی، مرحوم موصوف کی نیک توجہات، شفقتیں اور عنایتں جمعیۃ کو حاصل رہیں اور تاحیات ملّی تجاویز اور اہم مشوروں سے نوازتے رہے، آج ان کے انتقال پر چہارجانب کی فضا سوگوار ہے، انھوں نے کہا کہ مرحوم ایک معمر بزرگ ہونے کے باوجود ہمیشہ مدارس اور اصحابِ مدارس کی فکر اور محبت سے مزین تھے اور زہد و تقوی کی صفات سے متصف تھے، عام لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملنا ان کی عادت تھی، علماءِ کرام اور بزرگانِ دین کے بڑے قدرداں تھے اور خوردنوازی کا عالم یہ تھا کہ ہمیشہ اپنے سے چھوٹوں کی ہمت بندھاتے اور حوصلہ بڑھاتے تھے؛ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ، جامعہ اور دیگر تمام شعبہ جات کے اراکین، اساتذہ، طلبہ وطالبات دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک قاضی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے – اس موقع پر مرحوم قاضی صاحب اور سپرتھرٹی کالج کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شمیم بانڈے کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی
اللهم اغفر لهما وادخلهما في جنات النعيم يارب العالمين –
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جمعیۃ

Comments are closed.

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 1 7 9 4
Users Today : 316
Users Yesterday : 99