GNS ONLINE NEWS PORTAL

بدھل میں سڑک حادثہ 19 سالہ نوجوان جاں بحق

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

جی این ایس آنلائن نیوز پورٹل

بدھل راجوری : راجوری ضلع کے بدھل علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں 19 سالہ نوجوان سرفراز احمد ولد محمد عارف جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر گاڑی رجسٹریشن نمبر JK11F-7916 کیول ترن سے سیاری کی طرف جاتے ہوئے بیجی کے مقام پر ناقص اور کمزور حفاظتی بندھ کے کھسکنے کے باعث سڑک حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی سے لڑکتے ہوئے لگ بھگ 50 فٹ نیچے آنس ندی گاڑی گری ۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سڑک کی خستہ حالت اور حفاظتی بندھ کی غیر معیاری تعمیر ہے جو طویل عرصے سے سنجیدہ نگہداشت اور مرمت سے محروم ہے۔ حفاظتی بندھ کی کمزوری کی وجہ سے گاڑیوں کے لیے سڑک شدید خطرناک ثابت ہو رہی ہے، جبکہ سڑک پر متعدد جگہوں پر گہرے گڑھے اور پھسلن موجود ہے جو حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

حادثے کے بعد زخمی نوجوان کو فوری طور پر بدھل پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متوفی کو مردہ قرار دیا پی ڈی پی کے سینئر رہنما فاروق انقلابی نے انتظامیہ کی کوتاہیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ انتظامیہ کی مسلسل غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پھلنی ترن سے پھگولی تک محض 8 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر 2004 میں شروع ہوئی تھی، مگر 21 سال گزرنے کے باوجود یہ کام مکمل نہیں ہو سکا اور سڑک اب انتہائی غیر محفوظ حالت میں ہے۔

فاروق انقلابی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ سڑک کی فوری اور معیاری مرمت کی جائے، حفاظتی بندھ کو مضبوط اور پائیدار بنایا جائے، اور متاثرہ خاندان کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور فوری اقدامات کیے جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ادھر، پولیس تھانہ بدھل میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 5 9 0 4 9
Users Today : 202
Users Yesterday : 60