پونچھ//تحصیل منڈی کے گاؤں بائیلہ میں گزشتہ شب شبیر احمد ولد احمد دین ساکنہ بائیلہ کی دکان میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔اس حوالے سے بائیلہ کے سرپنچ عبدالرزاق نے تحصیل و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ موقع پر پہنچ کر نقصان کا جائیزہ لیں۔اور شبیر احمد کے حق میں معاوضہ واگزار کریں۔وہیں شبیر احمد نے ذرائع کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب نامعلوم وجوہات کی کی بنا پر دکان سے اچانگ آگ رونما ہوئی جس سے دکان میں موجود سامان دیکھتے ہی دیکھتے راکھ میں تبدیل ہوگیا۔ان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے بجلی شارٹ سے آگ لگی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ فائیر سروس کی سہولیات اگر مئیسر ہوتی تو ناقابل تلافی نقصان نہ ہوتا۔تاہم اس حوالے سے تھانہ منڈی میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے۔شبیر احمد نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس نقصان کا معاوضہ واگزار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دکان ہم لکڑی کا کام کرتے ہیں کھڑکیاں اور دروازے تیار کر کے دکان میں رکھے تھے۔اس کے علاوہ بجلی کا سامان بھی برائے فروخت تھا۔جو جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا۔
