GNS ONLINE NEWS PORTAL

اپنے حلقہ کی جغرافیائی حالات کو بگاڑنے نہیں دوں گا ڈی ڈی سی حلقوں کی حد بندی پر نظر ثانی کی جائے نہیں تو ہماری نعشوں سے گزر کر الیکشن کروانا پڑے گا سابقہ کابینہ وزیر چوہدری ذولفقار علی

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

وجاید چوہدری

راجوری//سابقہ کابینہ وزیر نے راجوری میں پارٹی ورکران کے ساتھ میٹنگ کی دوران میٹنگ بہت سارے امور کو زیر بحث لایا گیا خاص کر کے جو ڈی ڈی سی کیلئے نئی کانسٹیچیونسی بنائی گئیں ہیں ان پر تبصرہ کیا گیا ذلفقار نے کہا علاقے کی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ناقابلِ برداشت ہے ذلفقار نے کہا آپ نے ہم سے 370 چھین لیا ہم چپ رہے آپ نے 35 اے چھین لیا ہم چپ رہے آپ نے ریاست چھین لی ہم چپ رہے اور آج آپ نے ہمارے علاقے کی جغرافیائی حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی یہ ناقابل برداشت ہے ہمارے صبر کا امتحان لینا بند کیا جائے اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ذلفقار نے کہا سواڑی کوٹرنکہ یعنی بدہل اولڈ سے صرف دو کلو میٹر کی دوری پر اسے بدہل اولڈ 1 کے ساتھ لگایا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے پیڑی گکھڑوٹ ریہان ساکری دھار اور گوڑہ سنکاری جو پروڑی کے ساتھ ملتی ہےان تمام پنچائتوں کی نیابت پیڑی، پولیس چوکی اور بینک وغیرہ جتنے بھی دفاتر ہیں وہ پیڑی ہیں اور انکو بدہل اولڈ کے ساتھ لگایا گیا ہے جو بدہل اولڈ سے میلوں دور ہیں جمولہ سواڑی سالدھار کوٹرنکہ یعنی بدہل اولڈ سے چند کلومیٹر کی دوری پر ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں ساٹھ کلو میٹر دور پروڑی کے ساتھ جوڑ دیا گیا بیلہ کیری گدیوگ ڈھلیری جو خواص کے بلکل قریب ہیں انہیں بھی ساٹھ کلومیٹر دور بدہل نیو کے ساتھ لگایا گیا جو ان تمام لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے ذلفقار نے آخر میں ایک تحریری اعتراض بھی ضلع ترقیاتی کمیشنر راجوری شیخ نظیر کو بھی سونپا اور ڈی سے نے یقین دلایا کہ اس معاملے کو جلد حل کیا جائے گا راجہ منشی عالم دین، چوہدری علی محمد، منظور شاہ بخاری، الحاج نظیر حسین، چوہدری شبیر، چوہدری میر حسین، چوہدری قاسم دین، نیرج کمار، صوفی عالم، قرم دین، اجاز احمد، ریاض گکھڑ، اعظم گکھڑ، یاسین چوہدری اور ظفر اقبال وغیرہ موجود تھے

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 9 6 1 1 9
Users Today : 30
Users Yesterday : 622