جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورقومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان نئی دہلی کے اشتراک سے صوبہ جموںکے اُردوصحافیوںکی صلاحیت سازی کے سلسلے میں منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ کے دوسرے دن چار تکینکی سیشن منعقدہوئے جس میںمعروف صحافیوں نے مختلف موضوعات کے تحت صحافیوں کولیکچردیا۔نیوز18 کے سینئرجرنلسٹ سمیراحمدبٹ ،معروف صحافی ،مدیراعلیٰ انگریزی روزنامہ کشمیرٹائمز انورادھابھسین ،نیوزناﺅٹی وی چینل کے سینئرجرنلسٹ پردیپ دتہ اورایگزیکٹیوایڈیٹر روزنامہ اُڑان الطاف حسین جنجوعہ نے بالترتیب جرنلزم اورنئی نسل ،صحافت میں اظہاررائے کی آزادی اورصحافتی ذمہ داری اورسٹوری کوکیسے کورکریں اوراخبارات میں ادارتی امور اورطباعت واشاعت موضوعات پرتفصیلی خیالات کااظہارکیا۔اس دوران صحافیوں نے لیکچرکے بعدسوالات بھی قائم کئے جن کے مہمان صحافیوں نے مدلل جوابات دیئے۔ اس موقعہ پرصدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرمحمدریاض احمد، ڈاکٹرفرحت شمیم، ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس ودیگران بھی موجودتھے۔اس دوران صدرشعبہ اُردوپروفیسرمحمدریاض نے معززمہمان صحافیوں کااہم موضوعات پرلیکچردینے کےلئے شکریہ اداکیا۔











Users Today : 303
Users Yesterday : 386