آج مورخہ 18 اگست بروز منگل شام چھ بجے ایک اجلاس امامیہ پارک منڈی میں منعقد ہوا جس میں تنظیم المومنین منڈی کے اراکئین اور مومنین منڈی نے شرکت کی اس اجلاس کی غرض و غائید اس وجہ سے تھی کہ گذشتہ دنوں ضلع ریاسی میں کچھ شر پسند ہندو دل کے افراد نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان میں جو نا زیبہ کلمات ادا کئے جو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کے جا سکتے ہیں ریاست جموں و کشمیر کے تمام مسلمان اس بیان پر آگ بگولہ ہیں ہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پروردگار عالم کی جانب سے پوری کائنات کے لئے صاحب برکت نبی اور رحمت العالمین بن کر تشریف لائے ہم اپنی جان لٹا سکتے ہیں مگر اپنے پیارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ہمارا اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اور یہ مذہب ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ ہم دنیا کے کسی بھی مذہب کے مقدسات اور مذہبی رہنماوں کے متعلق غلط بیانی سے کام لیں اسی سلسلہ میں مومنین منڈی ہمراہ حجتہ الاسلام مولانا سید انعام علی نقوی امام جمعہ والجماعت جامع مسجد المصطفےٰ منڈی مذمتی احتجاج درج کر رہے ہیں اور حکومت وقت ریاست جموں وکشمیر سے گزارش کرتے ہیں کہ ان فتنہ پرور افراد کو جو جموں و کشمیر میں بد امنی کی فضا پھیلا رہے ہیں جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور کڑی سے کڑی سزا دی جائے تا کہ آنے والے وقت میں کوئی بھی شخص ایسی بے ہودا حرکت نہ کر سکے اجلاس پر امن ماحول میں اختتام پذیر ہوا وقتی حالات کے پیش نظر سوشل ڈسٹینس کا بھی خیال رکھا گیا پروردگار عالم ہمیں جذبہ ایمانی سے سرشار فرمائے اور اپنے نبیﷺ کے حقیقی غلاموں میں شمار فرمائے۔آمین ثم آمین۔











Users Today : 97
Users Yesterday : 622