GNS ONLINE NEWS PORTAL

الحاج ڈاکٹر بشیر احمد بھٹی کے انتقال پر الجمعیۃ کا اظہارِ دکھ :

Facebook
Twitter
WhatsApp
Email

خطہ پیرپنجال کے سرحدی ضلع پونچھ کے قدیم معروف طبی معالج، مقبول طبیب وڈاکٹر الحاج بشیر احمد بھٹی ریٹائرڈ سی ایم او مرحوم کے انتقال پر جمعیۃ کے آل انڈیا جنرل سکریٹری مولانا شہزاد انوری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا-

انھوں نے کہا کہ موصوف مرحوم ہردلعزیز ، غریب پرور، باکردار، با اخلاق اور طبعی طور نرم و نازک جب کہ شرعی طور پر حساس مزاج اور فکر مند شخصیت کے مالک تھے، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر مرحوم مدارس اور اہلِ مدارس سے بے لوث محبت فرماتے تھے، تمام مدارسِ عربیہ کے ساتھ سال بھر معاونت کا سلسلہ جاری رکھتے جب کہ جامعہ امام محمد انورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ سے آپ کی دینی محبت عروج پر تھی، موقع بموقع جامعہ کے طلبہ وطالبات کی خیریت دریافت کرتے اور راہ ملتے دستِ شفقت کے ساتھ ڈھیروں دعائیں دیتے-

مولانا نے کہا کہ جامعہ کی بنیادوں میں مرحوم اور ان کی جمیع دختران و فرزندانِ نسبتی کا مرکزی کردار ہے، الجمعیۃ مرحوم کے اہل خانہ، اعزاء وأقارب کے ساتھ اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے کہ ہم سب سماج کے عظیم خادم سے مرحوم ہوگئے-

مولانا انوری نے مرحوم کی جمیع دختران اور ان کے فرزندانِ نسبتی (انجینئر سلیم بانڈے، شیخ نسیم سینیئر فارماسسٹ، غلام مصطفی منہاس، نواز راتھر، ڈاکٹر مقرب اور محمد ساجد صاحبان) کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ، جامعہ امام محمد انور شاہ کشمیری علیہ الرحمہ وجامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا للبنات وحضرت علامہ انورشاہ کشمیری اسلامک انٹر نیشنل اکیڈمی کے تمام اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور ملازمین دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین جب کہ اس موقع پر جمعیۃ کے خیر خواہ اور جامعہ کے معاون ماسٹر طارق خان صاحب کی والدہ مرحومہ کے لیے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پس ماندگان بالخصوص فرزندان و دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

انھوں نے تمام احباب ، بزرگوں اورساتھیوں سےگزارش ہےکہ مرحوم ومرحومہ کے ایصال ثواب کےلیے حتی المقدور تلاوت کلام پاک، تسبیحات اوردعاؤں کااہتمام فرمائیں.اللہ پاک پوری امت مسلمہ کےمرحومین کی بخشش کےفیصلےفرمائے اور موجودہ وبائی مرض سے ہم سب کی حفاظت فرمائے، آمین!

Leave a Comment

Poll

[democracy id="1"]

Share Market

Also Read This

Gold & Silver Price

today weather

Our Visitor

1 1 6 8 2 5
Users Today : 67
Users Yesterday : 274